دادو: انڈس ہائی وے پر مسافر کوچ کی ٹرالر کے پیچھے سے ٹکر میں ایک خاتون سمیت 8 مسافر جاں بحق اور 32 سے زائد زخمی ہو گئے، زخمیوں میں 7 مسافروں کی حالت تشویشنا ک ہے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع دادو کے علاقے مخدوم بلاول کے قریب انڈس ہائی وے پر تیز رفتار مسافر کوچ نے آگے جانے والے ٹرالر کو ٹکر ماری۔ کوچ لاڑکانہ سے کراچی آرہی تھی۔حادثے میں ایک خاتون سمیت 8 افراد جاں بحق جبکہ 4 خواتین اور 6 بچوں سمیت 28 افراد زخمی ہوئے۔
لاشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال دادو منتقل کیا گیا، جن میں سے 4 کی حالت تشویش ناک بتائی گئی۔
دوسری جانب ایک زخمی کو انتہائی تشویشناک حالت میں سول ہسپتال حیدرآباد منتقل کیا گیا۔حادثے کے بعد ٹرالر کا ڈرائیور فرار ہوگیا جسے پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حراست میں لے لیا۔