'کاوش ' سے سنی دیول کی 5 سال بعد فلمی دنیا میں واپسی

11:12 PM, 8 Nov, 2017

ممبئی : بالی وڈ اداکار سنی دیول 5 سال کے بعد ہدایتکار انیل شرما کی فلم ”کاوش “ میں کام کریں گے۔

اداکار سنی دیول اس سے قبل ہدایتکار انیل شرما کی 4 فلموں میں کام کر چکے ہیں اور فلم ”کاوش“ ان کی اکٹھے پانچویں فلم ہو گی۔ فلم کی عکسبندی آئندہ سال شروع کی جائے گی جبکہ فلم آئندہ سال کی آخری سہ ماہی یا آئندہ سال جنوری میں ریلیز کی جائے گی۔

ہدایتکار انیل شرما نے فلم کی کاسٹ اور دیگر تفصیلات کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا۔ انیل شرما ان دنوں اپنی آنے والی فلم”جینئیس“پر کام کر رہے ہیں جس میں انہوں نے اپنے بیٹے اتکرش شرما اور سنی دیول کے بیٹے کرن دیول کو بالی وڈ میں متعارف کرانا ہے۔

مزیدخبریں