سارہ سیف نے ماں امرتا سنگھ کے آگے ہتھیار ڈال دیا

09:54 PM, 8 Nov, 2017

نیوویب ڈیسک

ممبئی : اداکارہ سارہ سیف نے اپنی ماں اداکارہ امرتا سنگھ کے آگے ہتھیار ڈالتے ہوئے ان کی خواہش پوری کر دی۔ سارہ نے اپنی ڈیبیو فلم ”کیدارناتھ“ کی ریلیز سے پہلے ہی ایک اور فلم سائن کر لی ہے۔
سارہ علی خان ان دنوں اپنی فلم ”کیدار ناتھ“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں مگر وہ فلم میکرز کیلئے بن گئی ہیں ہاٹ کیک اور ہر پروڈیوسر انہیں اپنی فلم میں کاسٹ کرنے کا خواہشمند ہے۔
ان کی والد امرتا سنگھ کی خواہش تھی کہ ان کی بیٹی سارہ ابھی سے مزید فلمیں سائن کر لیں مگر پہلے سارہ نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا تھا۔


اب اطلاعات ہیں کہ انہوں نے انوشکا شرما کی پروڈکشن کمپنی کی ایک نئی فلم سائن کر لی ہے۔ پہلے اس فلم کے بالی وڈ کی ایک سینئر اداکارہ کا نام لیا جا رہا تھا۔

مزیدخبریں