ایہانہ ڈھلوں ”ہیٹ سٹوری 4“ میں کارپوریٹ گرل کا روپ دھاریں گی

08:45 PM, 8 Nov, 2017

نیوویب ڈیسک

ممبئی : بالی ووڈ  اداکارہ  ایہانہ  ڈھلوں نے کہا ہے کہ فلم ”ہیٹ سٹوری“  سلسلے  کی چوتھی فلم ”ہیٹ سٹوری 4“   کی کہانی حقیقی زندگی کے واقعات پر مبنی ہے۔ جو محبت پر نہیں بلکہ انتقام پر مبنی ہے۔

یہ ایک تھرلر فلم ہے جوحقیقی زندگی کے واقعات پر مبنی ہے۔ فلم میں ان کا کردار کارپوریٹ لڑکی کا ہے۔ فلم کی عکسبندی لندن میں کی جا رہی ہے جس پر 90فیصد کام ہو چکا ہے اور مجھے فلم کی عکسبندی کے دوران بہت مزہ آیا۔

فلم کی کاسٹ میں اروشیروٹیلا، کرن واہی، ویوان بھاتینا اورگلشان گروور شامل ہیں۔فلم کے ہدایتکار ویشال پانڈے ہیں۔فلم آئندہ سال 2مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزیدخبریں