جاپان نے شمالی کوریا کی مزید 9 کمپنیوں اور 26 افراد کے اثاثے منجمد کر دیئے

ٹوکیو: جاپان نے شمالی کوریا کی مزید 9 کمپنیوں اور 26 افراد کے اثاثے منجمد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ شمالی کوریا کی قیادت پر دباﺅ بڑھانے کیلئے اس پر مزید پابندیاں عائد کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق ایک طرف جہاںشمالی کو ریا اپنی ایٹمی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے تو دوسری طرف جاپان کی کابینہ نے شمالی کوریا کی کمپنیوں اور افراد کیخلاف اقدامات کرتے ہوئے انکے اثاثے منجمد کرنے کی گزشتہ روز منظوری دی ہے۔ اس فیصلے سے ٹھیک ایک روز قبل وزیرِاعظم شنزو ایبے نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بتایا تھا کہ جاپان شمالی کوریا پر اپنی پابندیاں مزید سخت کرے گا۔ صدر ٹرمپ نے اس اقدام کا خیرمقدم کیا تھا۔

اس شمولیت سمیت اب تک شمالی کوریا کی 84 کمپنیوں اور 108 افراد کے اثاثے منجمد کیے جا چکے ہیں۔ شمالی کوریا کے ایٹمی اور میزائل پروگراموں کی وجہ سے جاپان گزشتہ سال سے اس پر اپنی پابندیاں سخت کرتا آرہا ہے۔
واضح رہے کہ ان پابندیوں میںچین، روس، لیبیا اور متحدہ عرب امارات میں قائم شمالی کوریائی بینکوں کو ان کے نمائندوں سمیت شامل کیا گیا ہے۔