دبئی:سیکریٹری جنرل آل پاکستان مسلم لیگ محمد امجد کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم ،پی ایس پی ہمارے ا تحادکاحصہ بن جاتے ہیں تومشرف قیادت کرسکتے ہیں،آج دونوں جماعتیں کس مجبوری میں اکھٹی ہوئیں سب کو پتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیکریٹری جنرل آل پاکستان مسلم لیگ محمد امجد کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ پرویزمشرف کا پیغام پہلے بھی تھا اور آج بھی ہے،انہوں نے ایک سال قبل کہا تھا مل کر کام کریں،پرویز مشرف نےایم کیو ایم کا نام تبدیل کرنے کیلئے کہا تھا۔محمد امجد کا کہنا تھا کہ نام تبدیل کرکے مہاجروں بلکہ سب کی خدمت کریں،ایسا کرنے سے ایم کیو ایم قومی دھارے میں آجائے گی،پرویزمشرف کوپہلے بھی ایم کیو ایم کی سربراہی کیلئے کہاگیاتھا،پرویزمشرف نے ان دونوں کی قیادت سے ا نکا رکردیاتھا،آج دونوں جماعتیں کس مجبوری میں اکھٹی ہوئیں سب کو پتا ہے۔
آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکریٹری جنرل امجد خان نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم لندن والے بھارت کی بات کرتے ہیں، انہیں مہاجروں کا درد نہیں اس لیے فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال کو مہاجروں کے حقوق کے لیے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا چاہیئے۔ایم کیو ایم لندن والے پاکستان کی مخالفت کر کے مہاجروں کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور اردو بولنے والوں کی محب الوطنی کو مشکوک بنارہے ہیں۔
سابق صدر پرویز مشرف کی پاکستان واپسی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ عنقریب بہت جلد بڑا جلسہ کریں گے جس کے دو ہفتے کے بعد وہ پاکستان آجائیں گے۔