تاپئے: تائیوان کی فضائیہ کے ڈپٹی چیف لیفٹیننٹ جنرل چانگ چی پون نے کہا ہے کہ فضائیہ نے فرانس سے خریدے گئے تمام60 میراج طیاروں کو گراﺅنڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
تائیوان کی سرکاری میڈیا کے مطابق تائپی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ فضائیہ نے میراج طیاروں کے حادثات کے بعد فرانس سے خریدے گئے تمام لڑاکا میراج طیاروں کو گراﺅنڈ کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ طیاروں کو گراﺅنڈ کر نے کا حتمی فیصلہ شمال مشرقی ساحلی علاقے میں لڑاکا طیارہ میراج کے فضاءمیں بلند ہونے کے 34 منٹ بعد حادثہ کے شکار ہو نے کے بعد کیا ہے۔
ڈپٹی چیف نے بتایا کہ مذکورہ لاپتہ ہونے والے طیارے کو تلاش کرنے کیلئے 17 طیارے جن میں 10 نیوی کے طیارے بھی شامل تھے بھیجے گئے مگر مذکورہ طیارے کا ملبہ نہ مل سکا۔