ملینیا ٹرمپ کی جاپانی خاتون اول کے ہمراہ شاپنگ،اسکول کا بھی دورہ کیا

06:35 PM, 8 Nov, 2017

ٹوکیو: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول ملینیا ٹرمپ جاپانی خاتون اول کے ہمراہ شاپنگ پر گئیں، ملینیا نے جاپانی خاتون اول کے ہمراہ ٹوکیو کے ایک اسکول کا دورہ بھی کیا اوربچوں میں گھل مل گئیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جاپان کے دورے کے موقع پر امریکی خاتون اول ملینیا ٹرمپ جاپانی خاتون اول کے ہمراہ شاپنگ پر گئیں ۔دوسری جانب ملینیا نے جاپانی خاتون اول کے ہمراہ ٹوکیو کے ایک اسکول کا دورہ بھی کیا اوربچوں میں گھل مل گئیں۔اس موقع پر اسکول کے ننھے طلباء نے امریکی خاتون اول کو جاپانی کیلی گرافی بھی سکھائی جس پر ملینیا کافی خوش دکھائی دیں۔

امریکی مہمانوں کیلئے اس دورے کے موقع پر کھانے پینے کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا ہے جہاں چکن ،بیف اور سبزیوں سے بنی جاپانی ڈشز سے ان کی تواضع کی گئی۔

مزیدخبریں