لاہور: پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمودالرشید نے کہا کہ تحریک انصاف مخصوص حالات میں پھر سڑکوں پر آ سکتی ہے، حکمران جماعت انتخابات میں التوا کی کوشش کر رہی ہے، قومی اسمبلی کے اجلاس کو اچانک ملتوی کرنا سوالات کو جنم دے رہا ہے، قبل ازوقت انتخابات کا مطالبہ درست، آئین کی حدود میں رہ کر کیا، ماضی میں نواز شریف اور بے نظیر بھٹو بھی قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کر چکے ہیں۔
اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشیدپنجاب اسمبلی میں صحافیوں سے غیررسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی کے پرائیویٹ ارکان کے اجلاس میں70لیگی اراکین کی غیر حاضری نے نواز شریف کی ساری غلط فہمیوں کو دور کر دیا، عنقریب ن لیگ میں عرضہ دراز سے موجود فاروڈ بلاک کھل کر سامنے آئیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے نے بتا دیا نواز شریف کو اقامہ نہیں بددیانتی پر نکالا گیا، نواز شریف مریم نواز کی سربراہی میں قائم بنچ کا ہی فیصلہ تسلیم کر سکتے ہیں، نواز شریف نے عوام، پارلیمنٹ، سپریم کورٹ ہر جگہ جھوٹ اور الگ موقف اپنایا، پھر پوچھتے رہے مجھے کیوں نکالا؟ امید ہے نا اہل شخص کو سارے سوالوں کا جواب مل گیا۔
انکا کہنا تھا کہ حدیبیہ پیپرز ملز پنجاب کی پگ کو کرپشن کا داغ لگانے والے جعلی خادم کو بے نقاب کر یگا، محمودالرشید نے انتخابی تیاریوں کے سلسلے میں پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں کہا کہ تحریک انصاف نے کرپشن سے آگاہی مہم کے سلسلے میں جلسے شروع کئے ہیں تاہم دسمبر کے بعد باقاعدہ انتخابی مہم شروع کرینگے، انکا کہنا تھا کہ تحریک انصاف جلسوں سے نا صرف عوام میں شیر کی جگہ شعور لائی بلکہ سندھ کے عوام کو بھی پتہ چل گیاکہ بھٹو کا صرف نعرہ زندہ ہے خودبھٹو نہیں۔