امریکاکا عالمی طاقتوں سے ایران کیخلاف ایک ہوجانےکامطالبہ

04:45 PM, 8 Nov, 2017

امریکاکا عالمی طاقتوں سے ایران کیخلاف ایک ہوجانےکامطالبہ
امریکاکا عالمی طاقتوں سے ایران کیخلاف ایک ہوجانےکامطالبہ

واشنگٹن :امریکانے ایران پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس نے حوثی باغیوں کو وہ میزائل فراہم کیا جو انھوں نے سعودی عرب پر داغا جس کے بعد امریکا نے تمام عالمی طاقتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وپ ایران کیخلاف متحرک ہو جائیں۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب نے حوثیوں کو ہتھیار پیش کر کے یمن اور ایران سے متعلق سلامتی کونسل کی دو قرار دادوں کی خلاف ورزی کی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہفتے کے روز سعودی عرب پر داغا جانے والا میزائل بھی غالبا ایرانی ساختہ ہو گا۔


نکی ہیلی نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ اور بین الاقوامی شراکت داروں پر زور دیتے ہیں کہ ایرانی نظام کو ان تمام خلاف ورزیوں کا ذمے دار ٹھہرائے جانے کے لیے مطلوبہ اقدامات کیے جائیں۔

اس کے علاوہ سعودی عرب نے جن معلومات کا انکشاف کیا ہے ان سے ظاہر ہوتا ہے کہ جولائی میں داغا جانے والا میزائل ایرانی "قیام" ساخت کا ہے۔ اس نوعیت کا ہتھیار تنازع سے قبل یمن میں موجود نہیں تھا۔دوسری جانب سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے منگل کے روز اعلان کیا تھا کہ ایران کی جانب سے یمن میں مسلح گروپوں کو میزائل فراہم کرناایرانی نظام کی طرف سے عسکری اور براہ راست جارحیت ہے اور اسے مملکت کے خلاف جنگی کارروائی قرار دیا جا سکتا ہے۔

مزیدخبریں