لاہور نیشنل کالج آف آرٹس میں میوزیکل پروگرام کا انعقاد

04:15 PM, 8 Nov, 2017

لاہور: لاہور کے نیشنل کالج آف آرٹس میں فلم اینڈ ٹی وی ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام میوزیکل پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس میوزیکل پروگرام میں سیکڑوں طلبا و طلبات سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔

اس پروگرام میں ملک بھر سے آئے ہوئے نوجوان فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور خاص طور پر نیو یارک سے دو نوجوان فنکاروں نے بھی شرکت کی۔

نوجوان فنکاروں کی پرفارمنس پر حاضرین جھومتے رہے اور داد دیتے رہے۔ میوزیکل پروگرام کا مقصد پاکستان اور امریکا دوستی کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ عوام کو اس طرح کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں