اسامہ بن لادن کے بیٹے کی اپنے ہمدردوں سے بغاوت کی اپیل

03:21 PM, 8 Nov, 2017

دبئی:القاعدہ کے مقتول سربراہ اسامہ بن لادن کے بیٹے، حمزہ نے اپنے ماننے والوں سے کہا ہے کہ امریکی ایجنٹوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں“ اور ”عوام کو جگاو، جب تک تیاری مکمل ہو اور لوگ بغاوت کے لیے تیار ہو جائیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق حمزہ نے یہ بیان ایک تقریر میں دیا جسے القاعدہ کے السحاب میڈیا فاونڈیشن نے جاری کیا ہے۔انھوں نے مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ امریکیوں سے ان کے والد اور القاعدہ کے بانی کی ہلاکت کا بدلہ لیں۔

حمزہ نے اپنے ہمدردوں کو بتایا کہ وہ جمہوریت کو مسترد کرتے ہیں، یہ کہتے ہوئے کہ بیلٹ باکس میں ڈالے گئے بیکار کاغذوں کی مدد سے آزادی نہیں حاصل کی جا سکتی۔

مزیدخبریں