دبئی : متحدہ عرب امارات کی حکومت کی اعلا ن کر دہ تاریخ کے مطابق امارات میں رہائش پذیر ملکی اور غیر ملکی افراد کو ویلیو ایڈڈ ٹیکس (VAT) کے پروگرام کے ساتھ رجسٹر ہونے کے لیے 35دن رہ گئے ہیں ،
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ویلیوایڈڈ ٹیکس یکم جنوری 2017 سے نافذالعمل ہو جائے گا۔ ایف ٹی اے کے ڈائریکٹر جنرل خالد البوستانی نے کہا ہے کہ شہریوں کو فوری طور پر اس کی رجسٹریشن کراوی لینی چاہیئے ۔
جن افراد کا سالانہ ٹرن اوور 375000 درہم سے زائد ہے ان کو چار دسمبر سے پہلے اپنی رجسٹریشن کروانی ضروری ہے ۔