ٹوئٹر نے کریکٹر کی حد بڑھا کر 280 کر دی

ٹوئٹر نے کریکٹر کی حد بڑھا کر 280 کر دی

کیلی فورنیا: گزشتہ روز ٹوئٹر انتظامیہ نے اپنے آفیشل ٹوئٹر پیج پر ایک ٹوئیٹ کے ذریعے تمام صارفین کو آگاہ کیا کہ اب ٹوئیٹ میں 280 کریکٹر تک کی حد شامل کی جا رہی ہے جسے دنیا بھر کے صارفین استعمال کر سکتے ہیں۔

اس سے قبل ٹوئیٹس کے کریکٹر کی تعداد میں اضافے کا اعلان رواں برس ستمبر میں کیا گیا تھا جس کے بعد اس کی آزمائش کی جا رہی تھی۔ آزمائشی مراحل میں یہ سہولت صرف چند صارفین کو فراہم کی گئی تھی تاہم اب دنیا بھر کے صارفین آسانی سے اسے استعمال کر سکتے ہیں۔

ٹیک کرنچ ویب سائٹ کے مطابق ٹوئٹر میں انگریزی سمیت تمام زبانوں میں 280 کریکٹر تک کی ٹوئیٹس کی جا سکتی ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں