مکہ مکرمہ :سعودی شہزادوں اور متعدد اہم عہدیداروں کی گرفتاری کے بعد کرپشن میں ملوث بااختیار افراد کو حراست میں لینے کا سلسلہ شروع ہو گیاہے ۔ جس کی پہلی کڑی سابق وزیر کے داماد کی گرفتاری کی صورت میں دیکھنے میں آئی ہے ۔
سعودی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ زیر حراست وزیر کے داماد ملازم کو بھی بدعنوانی کے معاملے میں گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق زیر حراست وزیر کے داماد ملازم کی ترقی موجودہ وزیر حج و عمرہ نے منسوخ کردی۔
داماد کی ترقی کا سلسلہ کئی سال پہلے شروع ہوا تھا۔ اسے 4ماہ قبل ہی سیکریٹری ایگزیکٹیو امور بنایا گیا تھا۔ ذرائع کا کہناہے کہ ملازم مذکور کو1423ھ کے دوران 101/4 گریڈ پر تعینات کیا گیا تھا،پھر برطرف کردیا گیا تھا۔ وہ وزارت صحت میں منتقل ہوگیا تھا۔
وہاں ایک ایسے وزیر کے ہمراہ کام کررہا تھا جسے بدعنوانی کے معاملات میں حراست میں لیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہناہے کہ آخر میں اسے 15ویں گریڈ پر نئی اسامی تفویض کردی گئی۔ اسے نوازنے کیلئے طرح طرح کے طور طریقے استعمال ہوئے۔