مشرفی مرتضیٰ نے "زیرو" نمبر کی شرٹ پہننے کے راز سے پردہ اٹھا دیا

01:23 PM, 8 Nov, 2017

سلہٹ: مشرفی مرتضی نے زیرو نمبر کی جرسی زیب تن کرنے کے راز سے پردہ اٹھا دیا۔مشرفی مرتضی نے بنگلادیش پریمیئر لیگ میں رنگپور رائیڈرز کی نمائندگی کرتے ہوئے زیرو نمبر کی جرسی زیب تن کی، شائقین کرکٹ نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے پس پردہ محرکات جاننے کی کوشش شروع کر دی۔

اب بنگلہ دیشی پیسر نے خود ہی اس راز سے پردہ اٹھا دیا۔آل راﺅنڈر نے بتایا کہ سابق جنوبی افریقی بیٹسمین ہرشل گبز نے ایک انٹرویومیں کہا تھا کہ ڈبل زیرو کا مطلب نئی شروعات ہوتا ہے۔ لہذا میں نے اس بار زیرو نمبر چن کر نیا آغاز کرنا چاہا ہے۔

واضح رہے کہ مشرفی نے گذشتہ دنوں راجشاہی کنگز کیخلاف عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 18رنز دے کرایک وکٹ لی تھی، ان کی ٹیم نے یہ مقابلہ بھی جیت لیا تھا۔

مزیدخبریں