نئی دہلی:بھارتی ریاست مغربی بنگال میں مشتعل نوجوانوں نے ہاتھیوں کو آگ لگاد ی جس کے نتیجے میں ایک بڑاہاتھی اوراس کا بچہ شدید زخمی ہوگئے،بھارتی ٹی وی کے مطابق جاری کی گئی تصاویر اورویڈیو میں ایک بڑے ہاتھی اور اس کے بچے کو شدید پریشانی میں ادھر ادھر بھاگتے دیکھا جا سکتا ہے۔یہ تصویر بھارت کی ایک مشرقی ریاست میں لی گئی جہاں انسانوں اور ہاتھیوں کے تعلقات میں شدید تلخی پائی جاتی ہے۔
مشرقی بنگال میں مشتعل نوجوانوں نے ہاتھیو ں کو آگ لگادی،دوشدید زخمی
یہ واضح نہیں ہے کہ اس تصویر میں دکھائے گئے جلتے ہوئے ہاتھیوں کا آخر کیا بنا۔ یہ تصویر مشرقی بنگال کے ضلع بنکورا میں اتاری گئی ۔اس ضلع سے اکثر ایسی خبریں آتی رہتی ہیں جن میں ہاتھیوں کے ہاتھوں انسانوں کے مارے جانے کے بارے میں بتایا جاتا ہے۔جب فوٹوگرافر نے یہ تصویر اتاری اس وقت نوجوانوں کا ایک گروہ قہقہے لگا رہا تھا اور ہاتھیوں پر جلتے ہوئے گیند اور پٹاخے پھینک رہا تھا۔
فوٹو گرافر بپلیب ہزرا کا کہنا تھا کہ اس وقت ہاتھی کے بچے کو کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا اور وہ پریشانی میں چیخ رہا تھا۔ان کے بقول اس ذہین، بھلے مانس اور معاشرتی تعلقات نبھانے والے جانور کے لیے برصغیر کا وہ علاقہ جہاں وہ صدیوں سے آزادانہ گھومتا پھرتا رہا ہے، اس کے لیے اب یہ جگہ جہنم بن چکی ہے۔معاشرتی رابطوں کی ویب سائٹس پر یہ تصویر بہت سے صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
ضلع بنکورا کے رہائشی مانک موزمدار نے لکھا کہ ہاتھیوں کے مخصوص علاقوں کو بری طرح تباہ کرنے کی ذمہ داری دیہاتیوں پر عائد ہوتی ہے اور اب ہاتھیوں پر ہرقسم کی زیادتی اور شدید تشدد کیا جا رہا ہے۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ ہاتھیوں نے بھی نہ صرف فصلوں اور کھیتوں کو برباد کر کے تباہی کی انتہا کر دی ہے، بلکہ یہ معصوم لوگوں کو بھی مار رہے ہیں