ممبئی: معروف بھارتی اداکارہ کرشمہ کپور کیا اسی سال رشتہ ازدواج میں منسلک ہو نے جا رہی ہیں؟ اہم انکشاف منظر عاپر آگیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کرشمہ اور ان کے درینہ دوست سندیپ انتظار کر رہے تھے کہ دونوں کے طلاق کے معاملات طے پا جائیں جس کے بعد وہ اپنے رشتے کو منظر عام پر لے آئیں ۔لہذا کرشمہ اور ان کے شوہر کے درمیان طلاق ہو چکی ہے دوسری طرف سندیپ نے بھی اپنی بیوی سے طلاق لے لی ہے۔
یہ خبریں منظر عام پر ہیں کہ اس سال کے اختتام سے پہلے کرشمہ اور سندیپ اپنے رشتے کا باقاعدہ اعلان کر دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق کرشمہ سندیپ کے ساتھ 3سال سے گھومتی پھرتی نظر آرہی ہیں یہاں تک ہر تقریب میں سندیپ کرشمہ کے ساتھ دیکھے جا رہے ہیں ۔
کرشمہ کے بچے اور خاندان والے سندیپ کو بہت پسند کرتے ہیں اس لئے یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ جلد سندیپ اور کرشمہ رشتہ ازدواج میں اسی سال منسلک ہو رہے ہیں۔