سوہانہ کی تصاویر نےسوشل میڈیا پر ہلچل مچادی

12:20 PM, 8 Nov, 2017

ممبئی: معروف بھارتی اداکار شاہ رخ خان کی بیٹی سوہانہ فلم انڈسٹری میں اپنا نام بنانے کے لیے تیار ہیں ۔سوہانہ کی بچپن سے جوانی تک کے سفر کی تصاویر منظر عام پر آتے ہی وائرل ہو گئیں ہیں ۔
سوہانہ جب "آئی پی ایل "میں شاہ رخ کے ساتھ نظر آئی وہ بہت شرمیلی سی لڑکی تھی جومنظر عام پر آنے سے کتراتی تھی۔

لیکن آہستہ آہستہ سوہانہ نے خود کو تبدیل کرنا شروع کر دیا تھا اور سوہانہ ایک شرمیلی لڑکی سے ایک خوبرو لڑکی میں تبدیل ہو تی نظر آنے لگی تھی۔

لیکن جب شاہ رخ خان کی سالگرہ کو سوہانہ کو دیکھا گیا تو کسی کو یقین ہی نہیں آیا کہ یہ وہی شرمیلی سی سوہانہ ہے۔سوہانہ نے اپنےاندر آنے والی تبدیلی سے سب کو چونکا دیا تھا۔

ان تصاویر میں سوہانہ میں آنے والی تبدیلی کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

مزیدخبریں