سعودی عرب زندہ درگور بچی کی حالت بہتر ، ہسپتال ذرائع

12:20 PM, 8 Nov, 2017

بیشہ :سعودی عرب میں چودہ سوسال پہلے زندہ بیٹیوں کو درگور کر دیا جاتاتھا تاہم آج بھی حوا کی بیٹی کے ساتھ ایسا ظلم دیکھنے اور سننے میں آجاتاہے ۔ ایسا ہی ایک تازہ ترین واقعہ سعودی عرب کے علاقے بیشہ میں دیکھنے  میں آیا ۔ 

تفصیلا ت کے مطابق  سعودی عرب کی بیشہ کمشنری کے جنگل میں شیر خوار بچی کو زندہ درکور کردیا گیا ۔ تاہم خدا کی قدرت کے اس کے شیر خوار بچی کے رونے پر اسے نئی زندگی مل گئی.

ذرائع کا کہنا ہے کہ مقامی شہری نے بچی کے رونے کی آواز سنی  اسے گڑھے سے نکال کر  فوری طور پر پولیس کے حوالے کر دیا، سعودی  پولیس بچی کو انتہائی نازک حالت میں  کنگ عبداللہ بیشہ اسپتال پہنچا دیا اور واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی۔

ہسپتال ذرائع کا کہناہے کہ بچی کی حالت اب بہتر ہے اور اس فی الحال انتہائی نگہداشت میں ہی رکھا گیا ہے ، تاہم اب وہ خطرے سے باہر ہے ،

پولیس نے نومولود کے قدموں کے پرنٹس لے لیے ہیں۔ گڑھے سے نکالے جانے کے بعد بچی کے جسم پرتشدد کے نشان بھی نظر آرہے تھے ۔ مزید تحقیقات سے بچی کے والدین کے بارے اہم تفصیلات سامنے آجائیں گی ۔

مزیدخبریں