چارسدہ میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت 2 افراد قتل

11:45 AM, 8 Nov, 2017

چارسدہ: میڈیا رپورٹس کے مطابق چارسدہ کے علاقے شیر پاؤ میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت 2 افراد قتل کر دیئے گئے۔ ملزم بھائی نے اپنی بہن کو دوسرے شخص کے ساتھ دیکھ کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دونوں ہی موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی خاتون 5 بچوں کی ماں تھی۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں