اعزاز چوہدری کی کیپٹل ہل میں امریکی رہنمائوں سے اہم ملاقاتیں

11:41 AM, 8 Nov, 2017

واشنگٹن:امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے کیپٹل ہل میں اسلحہ سروسز کمیٹی کے رکن جانی ارنسٹ،ہائوس فارن افیئر کمیٹی کے رکن کیرن بیس اور ہاوس اپروپری ایشن کے رکن کریس سٹیوٹ سے ملاقاتیں کیں۔

امریکی رہنمائوں سے ملاقاتوں میں پاک امریکا تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔گزشتہ روز واشنگٹن میں اعزاز چوہدری نے اہم ملاقاتیں کیں۔پاکستانی سفیر نے اسلحہ سروسز کمیٹی کے رکن جانی ارنسٹ ہائوس فارن افئیر کمیٹی کے رکن کیرن بیس اور ہائوس اپروپری ایشن کے رکن کریس اسٹیوٹ سے ملاقاتوں میں پاک امریکا تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ اعزاز چوہدری نے امریکی ارکان پارلیمنٹ اور سینیٹ کو علاقائی صورتحال سے آگاہ کیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں