ریاض : سعودی عرب میں شاہ سلمان کے بیٹے محمد بن سلما ن جن کو (ایم بی ایس ) کے نام سے بھی جانا جاتاہے ۔ولی عہد بننے کے بعد آئے روز نئی سے نئی صورت حال دیکھنے میں آرہی ہے ، گزشتہ روز اینٹی کرپشن قانون کی منظوری کے بعد گیار ہ سعودی شہزاادوں کی گرفتاری کی خبر دنیا بھر میں جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی تھی ،
جس کے بعد ان کی دوران حراست ریاض کے معروف ہوٹل کی تصویر بھی سامنے آگئی تھی ،
تاہم اب ایک اور تصویر منظر عام پر آئی ہے جس میں سعودی شاہی خاندان کے تمام شہزادے کھڑے ہیں۔سوشل میڈیا پر یہ تصویر اس کیپشن کے ساتھ اپلوڈ کی گئی ہے کہ اس تصویر میں سب سے بائیں طرف کھڑے پرنس نے باقی تمام کو شہزادوں کو گرفتار کیا ہے ۔
اس تصویر میں تمام شہزادے اچھے موڈ میں نظر آرہے ہیں ، جو کہ غالباََ کسی پکنک منانے کی جگہ پر اتاری گئی ہے ۔ تاہم اس تصویر کی اصلیت یا ان میں موجود افراد کے بارے ابھی تک یہ نہیں معلوم ہو سکاہے آیا کہ یہ سارے شہزادے واقعی وہی ہیں جو گرفتار ہوئے یا ان میں سے صرف چند ایک ہی ۔تاہم یہ بات قابل غور ہے کہ اس میں عرب دنیا کے امیر ترین شزادے شہزادے ولید بن طلال کو ضرور دیکھا جاسکتاہے ۔