سعودی عرب کے ولی عہد نے اقتدار پر گرفت مضبوط بنا لی،برطانوی اخبار کا دعوی

11:18 AM, 8 Nov, 2017

لندن :سعودی عرب میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاون کے بعد سعودی ولی عہد شہزادہ محمد سلمان نے بادشاہت کے چار ستونوں پر گرفت مضبوط کرلی ہے۔برطانوی اخبار انڈی پینڈنٹ نے سعودی عرب کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبصرہ کیااور لکھا ہے کہ حالیہ اقدامات کے بعد حکمران خاندان ، کاروباری طبقہ ،سیکیورٹی اورمذہبی طبقہ ولی عہدکے زیر اثرآگیا۔

اخبار نے مزید لکھا کے کیسے ولی عہد نے اقتدار پر گرفت مضبوط کرنے کے لیے عمل شروع کیا

اخبار کے مطابق اصلاحتی ایجنڈے پر عمل یقینی ہوگیا ہے جس کے بعد ولی عہد کے سپریم طاقت بننے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔سعودی عرب میں اینٹی کرپشن کمیٹی کے حالیہ کریک ڈاون میں 11 شہزادوں، 4 وزرا، دسیوں سابق وزیروں سمیت 48 اہم شخصیات کو گرفتار کیا گیا ہے ،مجموعی تعداد 400 سے اوپر بتائی جارہی ہے۔

مزیدخبریں