ججز غصے اور بغض سے بھرے پڑے ہیں : نواز شریف

11:10 AM, 8 Nov, 2017

اسلام آباد: فردِ جرم لگنے کے بعد احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نااہل وزیراعظم نواز شریف ججز کے خلاف بول پڑے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے علم تھا کہ آج کا فیصلہ میرے حق میں نہیں آئے گا۔ نواز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ججز بغض سے بھرے پڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ججز کا غصہ اور بغض ان کے الفاظ میں آ گیا ہے ۔نواز شریف نے کہا کہ  میں سمجھتا ہوں سارا بغض ، غصہ اور الفاظ تاریخ کا سیاہ باب بنیں گے۔ نظرثانی میں جو الفاظ آئے ہیں تاریخ کا سیاہ باب  بنیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں 70 سال سے یہی ہوتا چلا آ رہا ہے ۔

یاد رہے کہ نااہل وزیراعظم آج احتساب عدالت میں پیش ہوئے جہاں ان پر  تینوں ریفرنسز میں فردِ جرم عائد کر دی گئی ۔نوازشریف پرلندن فلیٹس،عزیزیہ اسٹیل،فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنسز میں دوبارہ فرد جرم عائد کر دی ۔

مزیدخبریں