وزارت ِ داخلہ نے 9 نومبر کی چھٹی منسوخ کر دی ہے

10:37 AM, 8 Nov, 2017

اسلام آباد:9 نومبر کے حوالے سے پاکستانیوں کی خوشیاں ادھوری رہ گئیں ، وزارت ِ داخلہ نے چھٹی منسوخ کر دی ہے ، تفصیلات کے مطابق یوم اقبال پر 9 نومبر کو سرکاری تعطیل نہیں ہوگی،وزیرداخلہ احسن اقبال نے یوم اقبال کی چھٹی کی سمری مسترد کردی .

ذرائع کے مطابق علامہ اقبال کے یوم پیدائش پر 9 نومبر کو سرکاری تعطیل کے لیے وزارت داخلہ نے سمری تیار کرکے منظوری کے لیے وزیر داخلہ کوارسال کی تھی ، وزیر داخلہ نے سمری کو مسترد کردیا.

واضح رہے کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے یوم اقبال کی چھٹی تین سال قبل منسوخ کی تھی

مزیدخبریں