نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر احتساب عدالت پہنچ گئے

09:09 AM, 8 Nov, 2017

اسلام آباد :سابق نااہل وزیراعظم نواز آج پھر احتساب عدالت پہنچ گئے ان کے ہمراہ مریم نواز اور کیپٹن صفدر بھی موجود ہیں ۔ سابق وزیراعظم نواز شریف آج پھر میڈیا کے نمائندوں سے بات کیے بغیر احتساب عدالت کےاندر چلے گئے۔شریف فیملی کیخلاف آج تینوں ریفرنسز کو یکجا کرنے کے متعلق کیس کا فیصلہ سنایا جائے ۔ کل اس کیس پر بحث ہوئی تھی جس پر شریف فیملی کے وکیل خواجہ حارث اور نیب پراسیکیوٹر نے دلائل پیش کیے ۔ بحث کے بعد احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے فیصلہ کو محفوظ کر لیا جو آج سنایا جائے گا جس کیلئے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر احتساب عدالت پہنچ چکے ہیں ۔

نواز شریف کی  پیشی پر جوڈیشل کمپلیکس  کی سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں۔ احتساب عدالت کی طرف جاتی سڑک کو دونوں اطراف سے بند کر دیا گیا ہے ۔

مزیدخبریں