”سعودی شہزادہ ہیلی کاپٹر حادثہ“ ” عینی شاہد“ پاکستانی شہری سامنے آگیا

08:08 AM, 8 Nov, 2017

عسیر: عسیر کے نائب گورنر شہزادہ منصور بن مقرن اور متعدد عہدیداروں کے ہیلی کاپٹر حادثہ میں جاں بحق ہونے کے 2عینی شاہد ریکارڈ پر آئے ہیں۔ ان میں سے ایک پاکستانی چرواہا علی سراج خان ہے۔

اس نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر ریدہ پہاڑ کے قریب گرا تھا۔ اس وقت میں تہامہ کے میدانی علاقے سے بکریوں کا ریوڑ لے کر واپس آرہا تھا۔ قریب ہی سے انتہائی تیز آواز میرے کانوں سے ٹکرائی پھر میں نے تیز روشنی دیکھی اس کے بعد آگ کی لپٹیں اٹھتی ہوئی نظر آئیں۔ اس وقت مجھے یہ پتہ نہیں چلا کہ کیا ہوا ہے۔ بعد میں ہیلی کاپٹر گرنے کا علم ہوا۔ دوسرا عینی شاہد محمد عسیری ہے۔

جس کا کہنا ہے کہ گھنے بادل حادثے کا باعث بنے ہوں گے۔ شروع میں واقع کی اہمیت کا احساس نہیں ہوا تھا جب دیگر ہیلی کاپٹر اور سیکیورٹی کی گاڑیاں کثیر تعداد میں علاقے میں نظر آئیں تو حقیقت حال معلوم ہوئی۔

مزیدخبریں