ایبٹ آباد: بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے 3 بچیاں جاں بحق، 2 افراد زخمی

09:53 AM, 8 Nov, 2016

ایبٹ آباد: مکان کی چھت گرنے سے تین بچیاں جاں بحق اور  دو افرادزخمی ہو گئے۔ نگری بالا میں بوسیدہ مکان کی چھت اچانک گری۔

ملبے تلے دب کر تین کمسن بچیاں جاں بحق ہوگئیں جبکہ  دو افراد کو بچا لیا گیا۔ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے لاشوں کو ملبے سے نکالا۔لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

مزیدخبریں