امریکا کا آئندہ صدر کون ہوگا؟ٹرمپ یا ہلیری فیصلہ آج ہوگا

09:52 AM, 8 Nov, 2016

واشنگٹن :چار سال کیلئے دنیا کا طاقتور ترین شخص بننے کی گھڑی آ گئی ۔وائیٹ ہاﺅس کا اگلا مکین کون ہوگا ؟ ٹرمپ یا ہیلری اس کا  فیصلہ آ ج ہو گا۔ پولنگ پاکستانی وقت کے مطابق شام چھے بجے شروع ہوگی۔

امریکی صدارتی انتخابا   ت  کی  تیاریاں عروج پر ہیں ۔ ہر طرف ہلیری کلنٹن اور  ڈونلڈ ٹرمپ کے پوسٹرز نظر آ رہے ہیں۔  تازہ ترین سروے کے مطابق ہلیری کلنٹن کو 48فیصد اور ڈونلڈ ٹرمپ کو 43فیصد ووٹروں کی حمایت حاصل ہے۔

 بوسٹن سے  چیئر مین نئی بات میڈیا نیٹ ورک، پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبد الرحمان   کا کہنا تھا کہ پڑھے لکھے طبقے کی ہیلری  کو حمایت حاصل ہے۔ ہیلری کلنٹن نے دو منٹ چلنے والے ٹیلی وژن  اشتہار میں ووٹروں سے امریکا کے لیے صحیح انتخاب کرنے کی اپیل کی ۔

جواب میں ٹرمپ نے بھی  اشتہار  چلا کر ووٹروں کو قائل کرنے کی کوشش کی۔ اب دیکھنا یہ ہو گا کہ دونوں میں سے کون امریکی ووٹرز کو بھاتا ہے اور 2020 تک کسے وائٹ ہاؤس کا مکین بناتے ہیں۔

مزیدخبریں