اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان رؤف حسن نے کہا ہے کہ شیر افضل مروت کا کچھ کہنا معنی نہیں رکھتا،وہ جو عہدہ لینا چاہتے ہیں اس میں وہ کامیاب نہیں ہوئے،مشکل وقت میں انکی احتجاجی تحریکیں چلانے کو نظرانداز نہیں کرتے۔
نیو نیوز کے پروگرام نیوز ٹاک میں گفتگو کرتے رؤف حسن نے کہا کہ شیر افضل مروت کا یہ کہنا کہ وہ اکیلے ا ہی پارٹی کیلئے کام کرتے رہے۔، درست نہیں، پی ٹی آئی رہنما جو جہاں تھا وہاں سے پارٹی کیلئے کام کرتا رہا ۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے بانی پی ٹی آئی کو پبلک اکاؤنٹس بارے اپنی رائے دی پاکستان کی سب سے بڑی جماعت کو سیاسی جماعت نہ کہنا درست نہیں۔