اعظم نذیر تارڑ کا مریم نواز سے رابطہ، وکلا احتجاج سے پیدا صورتحال پر بات چیت

اعظم نذیر تارڑ کا مریم نواز سے رابطہ، وکلا احتجاج سے پیدا صورتحال پر بات چیت

اسلام آباد : وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ  نے وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف سے ٹیلی فون پر رابطہ  کیا ہے۔ وزیرقانون اور وزیراعلیٰ نے وکلاء کے احتجاج سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بات چیت کی۔

ٹیلی فونک رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ وکلاء کے جائز مطالبات کا احترام ہے۔ معاملہ افہام وتفہیم سے حل کیاجائے، وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا  آئی جی پولیس پنجاب کو وکلاءکے خلاف طاقت کے استعمال سےگریز برتنے کی فوری ہدایت کی ہے۔

دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ تصادم عوام سمیت کسی فریق کے حق میں نہیں، مسائل کو بات چیت سے حل کرنا ہی دانشمندی ہے۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا پولیس حراست میں موجود وکلا رہا کئے جائیں۔ وکلا دہشت گرد نہیں۔ 

مصنف کے بارے میں