اسلام آباد : اپوزیشن لیڈر عمرایوب نے کہا ہے کہ آئین میں واضح ہے فوج سیاست میں مداخلت نہیں کرےگی۔بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے آئین اور قانون کی بالا ستی کیلئے کسی سے سودے بازی کے لیے تیار نہیں۔
سیمینار سے خطاب کرتے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ 9مئی ایک سازش تھی جس کا نشانہ عمران خان تھے۔یہ سب لندن پلان کا حصہ تھا ٹارگٹ اس وقت کے وزیراعظم تھے۔ہم پر قتل ، اغوا اور دہشت گردی کے کیسز بنائے گئے۔
انہوں نے کہا کہ ،فارم 47 کے ذریعے ہمارے ایم این ایز کی تعداد کم کی گئی۔ پی ٹی آئی کسی سے بات چیت کے لیے تیار نہیں ،ہمارا ون پوائنٹ ایجنڈا ہے کہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی ہونی چاہیے۔