بیٹی پیدا کرنا جرم بن گیا، شوہر نے کلہاڑیوں اور ڈنڈوں سے تشدد کر کے بیوی سمیت 3 خواتین اور 4 افراد زخمی کر دیے

04:29 PM, 8 May, 2024

نیوویب ڈیسک

اوباڑو : اوباڑو  کے  نواحی علاقے ڈیوری میں بیٹی پیدا کرنا جرم بن گیا، شوہر نے کلہاڑیوں اور ڈنڈوں سے تشدد کر کے بیوی سمیت 3 خواتین اور 4 افراد زخمی کر دیے۔ 

پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے  ایک ملزم علی حسن کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ  دوسرے ملزم کی گرفتاری کے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

  پولیس نے کہا کہ لڑکی کے والد عابد حسین رند کی درخواست پر تشدد کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔پولیس نے  زخمیوں کو لیٹر جاری کر دیا زخمیوں کو تحصیل اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔


 پولیس کے مطابق بیٹیاں  پیدا کرنے پر شوہر نے بیوی سسر اور ساس پر بھی تشدد کیا گیا،  کلہاڑی اور ڈنڈے لگنے 3 خواتین سمیت 4 افراد زخمی ہوئے۔


 زخمی بیوی مسمات عاصمہ رند  نے بیان میں کہا کہ دو سال قبل شادی ہوئی ایک بیٹی ہے ڈاکٹر نے دوسری بیٹی بتائی جس پر شوہر نے تشدد کیاشوہر کہتا ہے بیٹی نہیں بیٹا چاہئے جس پر سسر اور شوہر نے تشدد کیا۔والد اور والدہ کے گھر پہنچنے پر انہیں بھی کلہاڑیوں اور ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔شوہر نے تشدد کے بعد گھر سے نکال دیا۔


 والد عابد حسین نے اپنے بیان میں کہا کہ دو سال قبل بیٹی کی شادی کی تھی بیٹی پیدا کرنے پر شوہر تشدد کرتا تھا، میرا داماد اور اسکا باپ میری بیٹی کو قتل کرنا چاہتے ہیں۔ گاؤں ڈیوری میں شوہر کا بیوی اور اسکے اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

مزیدخبریں