شمالی افغانستان کے شہر فیض آباد میں دھماکے میں 3 پولیس اہلکار ہلاک، 6  زخمی

شمالی افغانستان کے شہر فیض آباد میں دھماکے میں 3 پولیس اہلکار ہلاک، 6  زخمی

لاہور (ویب ڈیسک):شمالی افغانستان کے صوبہ بدخشاں کے صوبائی دارالحکومت فیض آباد شہر میں دھماکے کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار ہلاک اور 6  زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق دھماکا صوبہ بدخشاں کے شہر فیض آباد میں ہوا، موٹرسائیکل میں نصب دھماکا خیز مواد سے فوجی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔افغان حکومت کے وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالمتین قانی نے بھی دھماکے کی تصدیق کی ہے۔

قانی نے ایک بیان میں کہا کہ ”بدقسمتی سے ایک موٹر سائیکل میں رکھے ہوئے ایک چسپاں بم نے آج مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے فیض آباد شہر میں انسداد منشیات پولیس کے قافلے کو نشانہ بنایا اور ابتدائی معلومات کی بنیاد پر تین پولیس اہلکار شہید اور پانچ دیگر زخمی ہوئے“۔

وزیر نے بیان میں مزید کہا   کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

اس سے قبل کچھ مقامی لوگوں نے دعویٰ کیا تھا کہ دھماکے میں تین افراد ہلاک اور سات زخمی ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ اب تک کسی گروپ یا فرد نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

مصنف کے بارے میں