190ملین پاؤنڈز ریفرنس: بانی پی ٹی آئی کے میڈیکل چیک اپ کی درخواست بھی منظور

02:50 PM, 8 May, 2024

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت  کے دوران ایک گواہ کا بیان قلمبند اور دوسرے پر جرح مکمل کر لی گئی۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے میڈیکل چیک اپ کی درخواست کو بھی منظور کر لیا ۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس پر سماعت کی۔بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو اڈیالہ جیل کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا، ڈپٹی پروسیکیوٹر جنرل نیب اپنی ٹیم کے ہمراہ جبکہ ملزمان بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے وکلا سلمان صفدر اور ظہیر عباس عدالت میں پیش ہوئے۔

 آج ہونے والی سماعت میں مزید ایک گواہ کا بیان ریکارڈ اور ایک گواہ پر جرح مکمل کر لی گئی۔

 بعد ازاں 190ملین پاؤنڈز ریفرنس پر سماعت 13 مئی تک ملتوی کردی گئی۔ آئندہ سماعت 13 مئی کو مزید گواہوں کے بیان قلم بند کیئے جائیں گے جبکہ بانی پی ٹی ائی اور بشری بی بی کے وکلا کی جانب سے گواہوں پر جرح بھی کی جائے گی۔

مزیدخبریں