اسلام آباد :بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی نیب کال اپ نوٹس کے خلاف درخواست پر نیب کو نوٹسس جاری کردیے گئے آئندہ سماعت تک جواب طلب کر لیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمور جہانگیری پر مشتمل بینچ نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی نیب کال اپ نوٹس کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکیل سلمان صفدر اور عثمان ریاض گل عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔
دوارن سماعت بشریٰ بی بی کے وکیل سلمان صفدر نے عدالت میں کہا کہ عدالتی حکم پر اعتراضات دور کردئیے گئے ہیں، بانی پی ٹی آئی اور انکی اہلیہ دونوں اس وقت دو کیسسز میں سزا کاٹ رہے ہیں۔ جس ریفرنس میں کال آپ نوٹس آیا اسی میں دونوں پہلے سے گرفتار ہیں۔
سلمان صفدر نے عدالت سے استدعا کی کہ نیب کو کسی بھی قسم کے ایکشن لینے سے روک لیں، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ یہ کال آپ نوٹس پہلے سے ہی غیر موثر ہے۔
بعد ازاں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف نیب کال نوٹس کے خلاف درخواست پر فریقین کو نوٹسسز جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت تک جواب طلب کر لیے۔