پی ٹی آئی کا 9مئی کو پھر احتجاج  کا اعلان ، اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ

10:17 AM, 8 May, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پی ٹی آئی نے 9مئی کو پھر احتجاج  کا اعلان کردیا ، جس پر پولیس نے اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کر رکھی ہے۔ 

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہناہے کہ کل ملک گیر پرامن احتجاج کریں گے۔تمام ٹکٹ ہولڈرز احتجاجی مظاہروں کو لیڈ کریں گے۔

دوسری طرف اسلام آباد پولیس نے کسی بھی قسم کے احتجاج سےخبردار کیا ہے۔ پولیس ترجمان کا کہناہےکہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے اسلام آباد میں اب کسی بھی خلاف قانون بغیر اجازت احتجاج یا ریلی منعقد نہیں کرنے دے گی ۔اگر کسی نے 9 مئی کو قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو اس سے قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس نے جاری بیان میں کہا کہ اسلام آباد پولیس ہرگز انتشار برداشت نہیں کرے گی کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔

مزیدخبریں