قوم فوج کے امیج کی حفاظت کرے گی، عمران خان کی سیاست چمکانے کیلئے فوج مخالف مہم بری طرح ناکام ہوگی: سینئر صحافی  کامران خان 

09:17 PM, 8 May, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : سینئر صحافی اور اینکر پرسن کامران خان نے کہا ہے کہ سیاست چمکانے کیلئے فوج کے خلاف شروع کی گئی عمران خان کی مہم بری طرح ناکام ہوگی قوم اپنی فوج کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ   پاک فوج بجا طور پر فکر مند اور ناراض ہے۔ طویل عرصے سے عمران خان   حاضر سروس افسران کے خلاف بدنیتی پر مبنی بے بنیاد الزامات لگائے گئے ہیں۔ یہ اب ان کی سیاسی مہم کا  بنیادی نقطہ بن گیا ہے۔ لاہور کی رہائش گاہ کے بند دروازوں سے اس قسم کی مہم چلانے کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔

کامران خان نے کہا کہ  قوم اپنے زخموں پر مزید نمک چھڑکنے کی متحمل نہیں ہو سکتی۔ کسی بھی صورت میں جب  موقع  آئے گا قوم اپنی فوج کے امیج کی حفاظت کرے گی اور  عمران خان کی فوج مخالف مہم کو زبردست شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مزیدخبریں