اسلام آباد : سینئر صحافی اور اینکر پرسن کامران خان نے کہا ہے کہ سیاست چمکانے کیلئے فوج کے خلاف شروع کی گئی عمران خان کی مہم بری طرح ناکام ہوگی قوم اپنی فوج کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پاک فوج بجا طور پر فکر مند اور ناراض ہے۔ طویل عرصے سے عمران خان حاضر سروس افسران کے خلاف بدنیتی پر مبنی بے بنیاد الزامات لگائے گئے ہیں۔ یہ اب ان کی سیاسی مہم کا بنیادی نقطہ بن گیا ہے۔ لاہور کی رہائش گاہ کے بند دروازوں سے اس قسم کی مہم چلانے کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔
Pakistan Army is rightly concerned and angry. Too long Imran Khan naming names levelling malicious unfounded charges against serving officers including 2 successive COAS. This has now become corner stone of his political campaign. Running this sort of campaign from closed doors…
— Kamran Khan (@AajKamranKhan) May 8, 2023
کامران خان نے کہا کہ قوم اپنے زخموں پر مزید نمک چھڑکنے کی متحمل نہیں ہو سکتی۔ کسی بھی صورت میں جب موقع آئے گا قوم اپنی فوج کے امیج کی حفاظت کرے گی اور عمران خان کی فوج مخالف مہم کو زبردست شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔