پاک فوج کو الزامات کی تحقیقات کرکے عمران خان کو مطمئن کرنا چاہیے: فواد چودھری

08:31 PM, 8 May, 2023

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی: ترجمان پی ٹی آئی فواد چودھری نے ترجمان پاک فوج کی پریس ریلیز پر کہا ہے کہ ثبوت دینا عمران خان کا کام نہیں انہوں نے الزام لگائے ہیں ثابت آپ خود کریں کہ آپ بے گناہ ہیں۔ 

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ  آئی ایس پی آر نے حیران کن پریس ریلیز جاری کی ہے  اگر عمران خان سمجھتے ہیں کہ ان پر قاتلانہ حملہ میں کوئی آفیسر ملوث ہیں تو آزادانہ اور شفاف تحقیقات کے ذریعے ان کو مطمئن کیا جانا چاہئے کہ ایسا نہیں ہے ۔

فواد چودھری نے کہا کہ  لیکن الزام کی تحقیقات سے انکار اور ایسی پریس ریلیز سے آپ بتا رہے ہیں کہ پاکستان میں آپ قانون سے بالاتر ہیں ایسے رویے قوموں کیلئے تباہ کن ہیں۔ 

انہوں نے ایک اور ٹویٹ ریٹویٹ  کرتے کہا کہ ایک بار پھر آئی ایس پی آر  نے روایتی اور انتہائی کمزور پریس ریلیز جاری کیا ہے۔ عمران خان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق ضرور استعمال کیا جانا چاہیے۔

فواد چودھری کے مطابق سوال یہ ہے کہ یہ حق کبھی آصف زرداری،نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف بھی استعمال کیا جانا تھا، اس کا کیا بنا۔ترازو کے پلڑے تو برابر ہونے چاہئیں۔ 

مزیدخبریں