راولپنڈی: ترجمان پی ٹی آئی فواد چودھری نے ترجمان پاک فوج کی پریس ریلیز پر کہا ہے کہ ثبوت دینا عمران خان کا کام نہیں انہوں نے الزام لگائے ہیں ثابت آپ خود کریں کہ آپ بے گناہ ہیں۔
انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ آئی ایس پی آر نے حیران کن پریس ریلیز جاری کی ہے اگر عمران خان سمجھتے ہیں کہ ان پر قاتلانہ حملہ میں کوئی آفیسر ملوث ہیں تو آزادانہ اور شفاف تحقیقات کے ذریعے ان کو مطمئن کیا جانا چاہئے کہ ایسا نہیں ہے ۔
ISPR نے حیران کن پریس ریلیز جاری کی ہے، اگر عمران خان سمجھتے ہیں کہ ان پر قاتلانہ حملہ میں کوئ آفیسر ملوث ہیں تو آزادانہ اور شفاف گتحقیقات کے ذریعے ان کو مطمئن کیا جانا چاہئے کہ ایسا نہیں ہے، لیکن الزام کی تحقیقات سے انکار اور ایسی پریس ریلیز سے آپ بتا رہے ہیں کہ پاکستان میں آپ…
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 8, 2023
فواد چودھری نے کہا کہ لیکن الزام کی تحقیقات سے انکار اور ایسی پریس ریلیز سے آپ بتا رہے ہیں کہ پاکستان میں آپ قانون سے بالاتر ہیں ایسے رویے قوموں کیلئے تباہ کن ہیں۔
انہوں نے ایک اور ٹویٹ ریٹویٹ کرتے کہا کہ ایک بار پھر آئی ایس پی آر نے روایتی اور انتہائی کمزور پریس ریلیز جاری کیا ہے۔ عمران خان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق ضرور استعمال کیا جانا چاہیے۔
فواد چودھری کے مطابق سوال یہ ہے کہ یہ حق کبھی آصف زرداری،نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف بھی استعمال کیا جانا تھا، اس کا کیا بنا۔ترازو کے پلڑے تو برابر ہونے چاہئیں۔