عمران خان فوجی افسران پر جھوٹے الزامات لگانا فوری بند کریں: ترجمان پاک فوج کا سخت رد عمل آگیا 

عمران خان فوجی افسران پر جھوٹے الزامات لگانا فوری بند کریں: ترجمان پاک فوج کا سخت رد عمل آگیا 
سورس: file

راولپنڈی : ترجمان پاک فوج نے عمران خان کے الزامات پر کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے الزامات انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہیں۔ عمران خان نے بغیر ثبوت انتہائی بے بنیاد الزامات لگائے۔ 

ترجمان آئی ایس پی آر نے کہا کہ عمران خان کو کہتے ہیں جھوٹے الزامات لگانا بند کریں۔ انہیں کوئی مسئلہ ہے تو قانونی راستہ اختیار کریں۔  عمران خان نے بغیر کسی ثبوت کے حاضر سروس اعلیٰ فوجی افسر پر انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور بے بنیاد الزام عائد کیا۔


آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ من گھڑت اور بدنیتی پر مبنی الزام انتہائی افسوسناک، قابل مذمت اور ناقابل قبول ہے۔گذشتہ ایک سال سے منصوبے کے تحت پاک فوج اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے اہلکاروں کے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہاہے ۔سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے اشتعال انگیزی اور سنسنی خیز پروپیگنڈے کے ذریعے نشانہ بنایا جاتا ہے ۔ 


ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ہم متعلقہ سیاسی رہنما سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ قانونی راستے کا سہارا لیں اور جھوٹے الزامات لگانا بند کریں ۔ ادارہ واضح طور پر جھوٹے اور غلط بیانات اور پروپیگنڈے کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے ۔ 

مصنف کے بارے میں