چین کے بعد ایک اور اہم ملک کے وزیر خارجہ کل پاکستان پہنچیں گے 

چین کے بعد ایک اور اہم ملک کے وزیر خارجہ کل پاکستان پہنچیں گے 
سورس: file

اسلام آباد (جانب منزل نیوز)ایتھوپیا کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور مسگانو اریگا 9 سے 11 مئی تک ایک وفد کی قیادت کرتے ہوئے پاکستان کا دورہ کریں گے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفد میں وزرائے مملکت برائے سائنس، تجارت اور کاروباری برادری کے ارکان شامل ہونگے۔

دورے کے دوران اسلام آباد میں ایتھوپیا کے سفارت خانے کا افتتاح اور ایتھوپیا کی ایئر لائنز کی جانب سے کراچی اور ادیس ابابا کے درمیان براہ راست پروازوں کا افتتاح شامل ہے۔ ایتھوپیا کے وزیر برائے امور خارجہ اور پاکستان کی وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر اسلام آباد میں ایتھوپیا کے سفارت خانے کا افتتاح کریں گی۔

وزیر اعلیٰ سندھ اور ایتھوپیا کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور ایتھوپیا ایئر لائنز کے براہ راست فلائٹ آپریشن کا افتتاح کریں گے۔ دورے کے دوران فریقین باہمی دلچسپی کے متعدد دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کریں گے جن میں تجارت اور سائنس و ٹیکنالوجی میں تعاون بھی شامل ہے۔ توقع ہے کہ ایتھوپیا کے وفد کے دورے سے ایتھوپیا اور پاکستان کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔

مصنف کے بارے میں