چیف جسٹس اور عمران خان سے بلیک میل نہیں ہوں گے، مذاکرات ہوں گے نہ انتخابات : نواز شریف اور فضل الرحمن کا اعلان 

04:53 PM, 8 May, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد (ایاز شجاع) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اتفاق کیا ہے کہ عمران خان اور چیف جسٹس کا کوئی دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا۔ حکومت جاتی ہے تو جائے انتخابات ایک ہی دن اور اکتوبر میں ہوں گے۔ 

نیو نیوز کے مطابق نواز شریف اور فضل الرحمان موجودہ سیاسی و آئینی صورتحال پر سیاسی قربانی دینے کیلئے تیار ہی۔ دونوں رہنماؤں کا کہنا ہے کہ کسی بلیک میلنگ میں آئیں گے اور نہ ہی پی ٹی آئی سے مزید مذاکرات کیے جائیں گے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم شہبازشریف حکومت کو قربان کرنے کے لیے تیار ہے ۔اصولی موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔  انتخابات ایک روز اور قبل ازوقت حکومت تحلیل نہیں ہوگی ۔ 

دونوں رہنماؤں کا کہنا ہے کہ عمران خان سے مزید کوئی مذاکرات نہیں ہونگے ۔ حکومت مدت پوری کرے گی ۔ عدلیہ کے فیصلوں کا احترام مگر قانونی و آئینی راستہ اختیار کریںگے ۔ اب مذکرات نہیں ہوںگے،حالات کا سامنا کریںگے ۔ 

مزیدخبریں