روس کا یوکرائن کے سکول پر حملہ ، 60 افراد ہلاک 

08:35 PM, 8 May, 2022

نیوویب ڈیسک

لوہانسک : یوکرائن کے مشرقی حصے لوہانسک کے گورنر کا کہنا ہے کہ سکول پر روس کی بمباری سے 60 لوگوں کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔

برطانوی نیوز ایجنسی رائٹرز کے مطابق گورنر سرہی ہیدائی نے بتایا کہ روسی افواج نے ہفتے کی دوپہر بلوہوریکا کے اسکول پر بمباری کی جس سے آگ بھڑک اٹھی اور اس نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، اس اسکول میں 90 افراد کو پناہ دی گئی تھی۔

ہیدائی نے مسیجنگ ایپلی کشن ’ٹیلی گرام‘ میں لکھا کہ آگ پر تقریباً 4 گھنٹے بعد قابو پایا گیا جس کے بعد ملبہ ہٹایا گیا اور بدقسمتی سے دو افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔

ملبے سے 30 افراد کو نکال لیا گیا جس میں سے سات افراد زخمی ہیں جبکہ عمارت کے ملبے تلے دبے 60 افراد کی اموات کا خدشہ ہے۔

مزیدخبریں