فوج کے خلاف اشتعال انگیز بیانات انتہائی نقصان دہ ہیں: آئی ایس پی آر 

فوج کے خلاف اشتعال انگیز بیانات انتہائی نقصان دہ ہیں: آئی ایس پی آر 
سورس: File

راولپنڈی : ترجمان پاک فوج نے کہا ہے مسلح افواج اور اس کی قیادت کو سیاسی گفتگو میں گھسیٹنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ توقع ہے سب قانون کی پاسداری کریں گے۔ فوج کے خلاف اشتعال انگیز بیانات انتہائی نقصان دہ ہیں۔ 

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بہترین ملکی مفاد میں ہے کہ مسلح افواج پر سیاسی تبادلہ خیال نہ کیا جائے ۔ قانون کی پابندی کو  یقینی بنایا جائے ۔ حالیہ دنوں میں دانستہ طور پر  سیاسی گفتگو میں پاکستان کی مسلح افواج اور ان کی قیادت کو گھسیٹنے کی کوششیں کی گئی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ مسلح افواج  اور اعلیٰ قیادت کو براہ راست اور بلاواسطہ حوالوں سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ چند  سیاسی رہنماؤں، صحافیوں اور تجزیہ کاروں نے عوامی فورمز اور سوشل میڈیا پر فوج اور اسکی قیادت کو بلاجواز تنقید کا نشانہ بنایا ۔ 

 ایک مرتبہ پھر اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ فوج کو سیاست سے دور رکھا جائے اور اس کے خلاف غیر مصدقہ اشتعال انگیز بیانات دینے کی روش نقصان دہ ہے۔حال ہی میں پاکستان کی مسلح افواج کو ملک میں جاری سیاسی گفتگو میں جان بوجھ کر گھسیٹنے کی کوششیں تیز ہوئی ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’کچھ سیاست دانوں، چند صحافیوں اور تجزیہ کاروں کی جانب سے عوامی فورمز اور متعدد مواصلات کے ذرائع جن میں سوشل میڈیا بھی شامل ہے، براہِ راست، بالواسطہ اور حوالہ جات کے ذریعے مسلح افواج اور اس کی سینیئر لیڈرشپ کے بارے میں بات کی جا رہی ہے۔

 افواج کو غیر قانونی اور غیر اخلاقی عمل میں شامل کرنا سختی سے منع ہے اور ہمیں توقع ہے کہ سب قانون کی پاسداری کریں گے اور افواج پاکستان کو ملکی مفاد میں سیاسی گفتگو سے دور رکھیں گے۔
 

مصنف کے بارے میں