شہبازشریف کی حکومت آتے ہی مہنگائی بڑھ گئی، عمران خان ، میڈیا پر ایک بار پھر تنقید 

04:56 PM, 8 May, 2022

نیوویب ڈیسک

ایبٹ آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کو ملک دشمن اور غدار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے سازش کے تحت ہٹایا گیا۔ منحرف اراکین جدھر بھی جائیں گے ضمیر فروش اور غدار کے نعرے لگیں گے۔ نور عالم کا نام لیے بغیر کہا کہ انہوں نے پشاور آنے کی جرات نہیں کی۔ 

ایبٹ آباد میں جلسے سے خطاب کرتے عمران خان نے کہا کہ  امریکی جنگ میں 80ہزارپاکستانی شہیدہوئے،لاکھوں ڈالرزکانقصان ہوا۔  ہماری پالیسی یہ ہونی چاہیےکہ اپنےلوگوں کوکسی کیلئےقربان نہ کریں۔  میرصادق نےٹیپوسلطان کیساتھ غداری کی اورمیسورانگریزوں کی غلامی میں چلاگیا۔ 

  

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف تم کسی غلط فہمی میں نہ رہنا ہم کسی کو سپر پاور نہیں مانتے۔  لوگ کبھی بھی امپورٹڈحکومت کوتسلیم کرنےکوتیارنہیں۔  20لاکھ سےزائدلوگ اسلام آبادآئیں گے۔ میں آپ لوگوں کےپاس ایک خاص مقصدکیلئےآیاہوں۔ 

عمران خان نے آج پھر میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دور میں ٹماٹر 4 روپے بڑھتے تھے تو سب مائیک لے کر پہنچ جاتے تھے اس حکومت کے آتے ہی مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے لیکن میڈیا خاموش ہے۔ میڈیا کو کہتا ہوں کہ اب بھی دکانوں اور نوجوانوں کے پاس جائے۔ 

مزیدخبریں