اٹلی:  خالصتان ریفرینڈم  میں ووٹنگ کا عمل جاری ، سکھ کمیونٹی کی بڑی تعداد شریک

03:09 PM, 8 May, 2022

نیوویب ڈیسک

روم: آزاد اور  خودمختار ریاست  کے  لیے اٹلی کے شہر بریشیا میں  خالصتان ریفرینڈم  میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے، سکھ   کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں  افراد آزاد خالصتان کے لیے ووٹ ڈال رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق   ووٹنگ کے لیے یور پ بھر سے بڑی تعداد میں سکھ کمیونٹی  اٹلی کے شہر بریشیا میں   خالصتان ریفرینڈم  کے عمل میں شریک ہے،مرد خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد موجود  ہے۔  اس سے قبل  مختلف مراحل میں برطانیہ   اور جنیوا میں  بھی خالصتان ریفرینڈم کے لیے ووٹنگ  کی جاچکی ہے۔ برطانیہ کے تمام بڑے شہروں کے بعد خالصتان ریفرنڈم کا یورپ میں یہ دوسرا مرحلہ ہے، جنیوا میں بھی ہزاروں سکھ اپنا حق خود ارادیت استعمال کر چکے ہیں۔ اٹلی  کے شہر بریشیا کے بعد خالصتان ریفرنڈم کا اگلا مرحلہ اٹلی کے ہی شہر روم میں ہو گا۔اٹلی کے شہر بریشیا میں خالصتان ریفرینڈم میں ہونوالی ووٹنگ کا آغاز  اٹلی میں مقامی وقت کے مطابق 9 بجے ہوا اور شام 5 بجے تک ووٹنگ جاری رہے گی۔

اس موقع پر نیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سکھ فار جسٹس تنظیم کے  مرکزی رہنما 'پرم جیت پمی' اور ڈاکٹر بخشیش سندھو ' کا کہنا تھا کہ خالصتان بن کررہے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے اٹلی میں مقیم سکھ کمیونٹی کو ہراساں کیا اور ووٹ نہ ڈالنے کے لیے دباؤ  ڈالا۔ بھارتی دھمکیوں کے باوجود بڑی تعداد میں سکھ کمیونٹی ووٹ ڈالنے کے لیے آئی ہے۔ 

مزیدخبریں