عامر لیاقت نے دانیہ کو سوشل میڈیا پر ان فالو کر دیا، سابقہ بیویوں کے معترف

02:47 PM, 8 May, 2022

نیوویب ڈیسک

کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رکنِ قومی اسمبلی  عامر لیاقت حسین نے اپنی منحرف اہلیہ دانیہ  کو سوشل میڈیا پر ان فالو  کر دیا جبکہ اپنی سابقہ بیویوں کے تعریف کے گن گانے لگے۔

تفصیلات کے مطابق   عامر لیاقت نے  اپنے اوپر لگائے گئےسنگین الزامات اور خلع لینے کے فیصلے کے بعد دانیہ کو سوشل میڈیا پر ان فالو  کر دیا۔انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں سابقہ دونوں بیویوں کو بھی اچھے الفاظ میں یاد کرتے ہوئے لکھا کہ  گو کہ میں نے دونوں کو طلاق نہیں دی، تاہم وہ دونوں ہی غیرت مند اور باحیا تھیں،دونوں کے لباس نے میرے لباس کی حفاظت کی۔ پہلے میرا نام ہٹانے کے بعد طلاق کا مطالبہ کیا۔ تاہم سٹوری کے آخری حصے میں وہ دانیہ پر آگ بگولا نظر آئے اور کہا کہ  تم کتنی بہادر ہو کہ 15سال کی عمر میں طلاق لینے چل پڑیں؟ تم نے 4ماہ میں سے 1 ماہ میں بڑی عمر گزارلی۔ جاؤ تمہیں اَن فالو کیا۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ روز  عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ نے اپنے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے اعلان کیا کہ  انہوں نے خلع کیلئے عدالت سے رجوع کیا ہے، دانیہ نے عامر لیاقت پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ عامر لیاقت نشے کے عادی ہیں، آئے روز تشدد کا نشانہ بناتے ہیں، مارپیٹ کرتے ہیں، انہوں نے مجھے فحش ویڈیوز بنانے پر مجبور کیا۔ وہ جیسے نظر آتے ہیں، ویسے ہیں نہیں۔ 
 

جواب میں ردِِ عمل دیتے ہوئے  عامر لیاقت نے دانیہ کے لگائے گئے تمام الزامات کو مسترد کردیا۔

مزیدخبریں